ایران جنگ کے سبب دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے برطانیہ میں شہریوں کی تنخواہوں میں اضافے، توانائی بلوں میں کمی اور مستحق افراد کی مدد کے پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے، برطانیہ کے وزیراعظم کیئرسٹارمر نے کہا ہے انکی کوشش ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوائی جائے کیونکہ اسی سے چیزوں کی قیمت کم کی جاسکتی ہیں۔
وزیراعظم نے توانائی، انشورنس اور شپنگ کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی جس کے بعد کوابرا میٹنگ منعقد کرکے صورتحال کا جائزہ لیا، حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نیشنل لیونگ ویج بارہ اعشاریہ سات ایک پائونڈ کی جارہی ہے جس سے چوبیس لاکھ ملازمین کو نو سو پائونڈ اضافی ملیں گے جبکہ کم سے کم تنخواہ دس اعشاریہ آٹھ پانچ کی جارہی ہے جس سے دو لاکھ نوجوان ملازمین کو پندرہ سو پاونڈ اضافی ملیں گے۔
انرجی بلز میں سالانہ اوسطاً ایک سو سترہ پائونڈ کمی کی جارہی ہے جس کا اطلاق جون تک ہوگا، ادویات کی قیمتوں کو منجمد کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایران جنگ کی وجہ سے عوام فکر مند ہیں تاہم وہ کوشش کررہے ہیں کہ قیمتوں میں کمی لائی جائے۔


