وفاقی حکومت نے سولر صارفین کے بلنگ نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اضافی پینلز سے بننے والی بجلی پر دیا جانیوالا ریلیف مکمل طور پر ختم کر دیا جبکہ منظور شدہ جنریشن لائسنس سے زیادہ پینلز لگانے کی صورت میں ایکسپورٹ یونٹس پر بھی رعایت ختم کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں اضافی بجلی کو صفر یونٹ ڈکلیئر کر دیا گیا ہے، اقدام کیساتھ ہی معاہدے کی خلاف ورزی کرنیوالے صارفین کے کنکشن پر ایکسپورٹ ایم ڈی آئی چیک نافذالعمل کر دیا گیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق اضافی بجلی سسٹم پر شامل تو ہو جائے گی، تاہم نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت اس پر کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔


