ایران نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پندرہ نکاتی امریکی تجاویز کا جواب بھیجا نہ شرائط پیش کیں۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیز فائر نہیں جنگ بندی ہونی چاہئے، امریکا کیساتھ پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے مگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ ایران واشنگٹن کیساتھ باضابطہ مذاکرات کر رہا ہے۔
عراقچی نے کہا کہ مجھے امریکی نمائندہ خصوصی سٹیووٹکوف کی جانب سے براہ راست پیغامات ملے، ایسا پہلے بھی ہوتا رہا ہے، ایران میں کسی بھی فریق کیساتھ مذاکرات کے دعوے میں کوئی سچائی نہیں، تمام پیغامات وزارت خارجہ کے ذریعے بھیجے یا موصول کئے جاتے ہیں، سکیورٹی اداروں کے درمیان بھی رابطے موجود ہیں۔


