ہومپاکستانایس ای سی پی میں اصلاحات، وزیراعظم نے کمیٹی قائم کر دی

ایس ای سی پی میں اصلاحات، وزیراعظم نے کمیٹی قائم کر دی

وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ایس ای سی پی کی انفورسمنٹ رجیم کو فعال اور مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔

چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایس ای سی پی سے متعلقہ 2000 سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں جس کے فوری حل کیلئے اصلاحات ضروری ہیں، ایس ای سی پی کو جرمانوں کی ریکوری کیلئے بااختیار بنایا جائے، اجلاس میں ایس ای سی پی کے متعلقہ مقدمات کیلئے خصوصی ٹربیونلز کے قیام کی تجویز بھی دی گئی۔

ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ کارپوریٹ جعلسازی کی روک تھام کیلئے ریگولیٹری فریم ورک کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔

وزیر قانون اعظم نذید تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ ایس ای سی پی کو بااختیار بنانے کیلئے ضروری قانون سازی کرینگے، ایس ای سی پی آئندہ اجلاس میں جامع اصلاحاتی پلان پیش کرے اور زیر التوا مقدمات کا مکمل ڈیٹابھی فراہم کرے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں