ہومانٹرنیشنلجاپانی حکومت سفارتخانے میں زبردستی گھسنے کے واقعے پر چین سے معذرت...

جاپانی حکومت سفارتخانے میں زبردستی گھسنے کے واقعے پر چین سے معذرت کرے، اپوزیشن رہنما کی تاکید

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان کی حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی فار دی پیپل کے سربراہ یوئچیرو تاماکی نے کہا ہے کہ جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے ایک افسر کے چاقو کے ساتھ ٹوکیو میں چینی سفارت خانے میں زبردستی گھسنے کی کوشش کے افسوسناک واقعے پر جاپانی حکومت کو چین سے معذرت کرنی چاہیے۔

تاماکی نے پریس کانفرنس میں اس واقعے کو ایک سنجیدہ معاملہ قرار دیا جو کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کو مکمل ذمہ داری کے ساتھ نمٹائے۔

تاما کی نے زور دیا کہ جاپان نے چینی سفارتی مشن کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنانے کی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی اور اس لئے اسے رسمی طور پر معذرت کرنی چاہیے۔

24 مارچ کو جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کا 23 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ کوڈائی موراتا مبینہ طور پر ایک دیوار پھلانگ کر اور چاقو لے کر چینی سفارت خانے میں داخل ہوا۔

اس واقعے کی شدت اور ممکنہ اثرات کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تشویش پھیل گئی ہے۔ تاہم جاپانی حکومت نے اب تک اس واقعہ کو صرف "انتہائی افسوسناک” قرار دیا ہے جس پر تنقید کی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں