ہومانٹرٹینمنٹانڈسٹری میں خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے کاسمیٹک طریقہ کار عام، اداکارہ حنا...

انڈسٹری میں خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے کاسمیٹک طریقہ کار عام، اداکارہ حنا چوہدری

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل حنا چوہدری نے ماضی میں لپ فلرز استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق حنا چوہدری نے کئی اہم انکشافات کئے، انہوں نے کاسمیٹک سرجری کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی بات کی اور کہا کہ شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے مختلف کاسمیٹک طریقہ کار عام ہو چکے ہیں تاہم اکثر اداکار اور اداکارائیں اس حوالے سے کھل کر بات نہیں کرتیں۔

انہوں نے بتایا میں نے تقریباً 4 سال قبل اپنے ہونٹوں کی ساخت بہتر بنانے کیلئے لپ فلرز کروائے تھے کیونکہ میرے ہونٹ قدرتی طور پر باریک تھے اور میں انہیں قدرے بھرا ہوا دیکھنا چاہتی تھی تاہم ایک ڈرامے کے دوران کیریکٹر کی ڈیمانڈ پر پروڈیوسرز نے مجھے دوبارہ فلرز کروانے سے منع کر دیا تھا، اسکے بعد سے میں نے اپنے چہرے پر کوئی مزید کاسمیٹک پروسیجر نہیں کروایا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں