ہومانٹرنیشنلایرانی میزائل و ڈرون صلاحیت ختم کرنا خطے کے استحکام کیلئے ضروری،...

ایرانی میزائل و ڈرون صلاحیت ختم کرنا خطے کے استحکام کیلئے ضروری، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں، ایران کیساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے بعد آبنائے ہرمز کسی نہ کسی طریقے سے دوبارہ کھول دی جائیگی۔

ایک خصوصی انٹرویو میں مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے تاہم ایران نے مذاکرات کی خبروں کی تردید کی ہے، پاکستان نے بھی اعلان کیا ہے وہ آئندہ دنوں میں براہ راست مذاکرات کی میزبانی کریگا تاکہ جنگ کا مستقل حل نکالا جا سکے، امریکا چاہتا ہے کہ ایران اپنا جوہری پروگرام ختم، میزائل و ڈرون پروگرام محدود اور خطے میں مسلح گروہوں کی حمایت بند کرے، امریکا کا موقف ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے جبکہ تہران مسلسل کہتا رہا ہے کہ اسکا پروگرام صرف پرامن مقاصد کیلئے ہے، ایران میں افزودہ یورینیم قبضے میں لینے کیلئے سپیشل فورسزکے آپریشن سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، امریکا ایران میں ایسی قیادت دیکھنا چاہتا ہے جو مختلف پالیسی اختیار کرے، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد اقتدار کی صورتحال واضح نہیں، فیصلہ سازی نظام پر بھی غیر یقینی موجود ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی میزائل و ڈرون صلاحیت ختم کرنا خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے کیونکہ یہ ہتھیار سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال ہو سکتے ہیں، امریکا آبنائے ہرمز کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لے گا، آبنائے ہرمز ہر صورت میں کھلے گی، ایران بین الاقوامی قوانین مانے گا یا امریکا سمیت عالمی اتحاد اسے کھولنے کو یقینی بنائیگا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ کے بعد بھی اگر ایران نے راستہ بند رکھا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں