ہومپاکستانمعاہدہ نہ ہوا تو ایران کا شہری انفرااسٹرکچر، ڈی سیلینیشن پلانٹس تباہ...

معاہدہ نہ ہوا تو ایران کا شہری انفرااسٹرکچر، ڈی سیلینیشن پلانٹس تباہ کر دینگے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف اپنی دھمکیوں کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا ایران کے مختلف شہری انفرااسٹرکچر سمیت تمام ڈی سیلینیشن پلانٹس کو تباہ کر دیگا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایک نئی اور زیادہ معقول قیادت کیساتھ ایران میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کیلئے سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے اور اس بات چیت میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جلد کوئی معاہدہ نہ ہوا اور آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولی نہ گئی تو امریکا ایران میں اپنی موجودگی کا اختتام کرتے ہوئے اسکے بجلی گھروں، تیل کے کنوئوں، خارگ جزیرے اور ممکنہ طور پر ڈی سیلینیشن (سمندری پانی کو قابل استعمال بنانیوالے) پلانٹس کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے لاکھوں افراد کے پانی کے ذرائع خطرے میں پڑ سکتے ہیں اور یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں