ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی افواج کو خطے سے نکال دیا جائے، سعودی عرب کو اپنا برادر ملک سمجھتے ہیں اور انکا احترام کرتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ ہماری کارروائیاں ان دشمن قوتوں کیخلاف ہیں جو عربوں کا احترام کرتی ہیں نہ ایرانیوں کا اور نہ ہی کسی کو سکیورٹی فراہم کر سکتی ہیں۔
عباس عراقچی نے ایک تباہ امریکی طیارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا آپ خود دیکھ لیں کہ ہم نے انکے فضائی کمانڈ کیساتھ کیا کیا۔


