ہومانٹرنیشنلایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک، ایف 16 تباہ کرنے کا دعویٰ

ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک، ایف 16 تباہ کرنے کا دعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ حملوں میں 500 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں جبکہ جنوبی فارس میں ایک امریکی جنگی طیارہ ایف 16 کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی بیان کے مطابق مذکورہ طیارہ سعودی عرب کے ایک ایئر بیس تک پہنچنے سے قبل ہی کریش ہو گیا تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطین سمیت خطے میں امریکی اور اسرائیلی صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا ہے، ایرانی حکام کے مطابق یہ حملے جاری کشیدگی کے تناظر میں کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ختم الانبیا ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی شہر حیفا میں ایک سٹریٹجک الیکٹرانک وار فیئرسنٹر کو نشانہ بنایا گیا جبکہ بن گوریون ایئرپورٹ کے قریب ایندھن کے ذخائر پر بھی حملہ کیا گیا۔

ایرانی فوجی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی صنعتی تنصیبات پر مزید حملے کئے گئے تو اسکے نتائج انتہائی سنگین ہونگے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں