نااہل مودی سرکار کی ناقص معاشی و سفارتی پالیسیوں نے بھارت کو پیٹرول، گیس اور معاشی بحرانوں میں دھکیل دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار بھارتی بانڈز اور حصص سے ریکارڈ رفتار کیساتھ سرمایہ نکال رہے ہیں، ایران جنگ کے آغاز سے اب تک غیر ملکی سرمایہ کار بھارت سے تاریخی 12.14 ارب ڈالر سرمایہ نکال چکے ہیں، جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے سے بھارت میں مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع ہے حالیہ کشیدہ صورتحال نے بھارت کی معاشی ترقی کے امکانات کو شدید متاثر کیا جبکہ بھارتی روپیہ شدید دبائو کا شکار ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک بھارتی روپیہ تقریباً 4.2 فیصد گر چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق مودی کی ناکام اور دوغلی پالیسیوں کے باعث بھارت اب غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ایک رسکی مارکیٹ بن چکا ہے، بھارت کے تیزی سے زوال پذیر ہوتے معاشی اشاروں نے نااہل مودی کے بھارتی معاشی ترقی کے دعوں کی قلعی کھول دی ہے۔


