ہومانٹرنیشنلعارضی جنگ بندی ناکافی، خطے کو ایران سے پائیدار تحفظ فراہم کیا...

عارضی جنگ بندی ناکافی، خطے کو ایران سے پائیدار تحفظ فراہم کیا جائے، خلیجی ممالک کا امریکہ سے مطالبہ

خلیجی ممالک نے خطے میں عارضی جنگ بندی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے امریکہ سے ایرانی ڈرون و میزائل حملوں کے ممکنہ خطرات کیخلاف دفاعی تعاون و تحفظ کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امارات پالیسی سنٹر کے صدر ابتسام الکربی نے کہا ہے کہ اصل چیلنج ایران کو جنگ روکنے پر آمادہ کرنا نہیں بلکہ خطے کو ایران سے پیدا ہونے والے آئندہ خطرات سے پائیدار تحفظ فراہم کرنا ہے۔

امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے بھی جنگ بندی کو امتحان کے طور پر وضع کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایرانی صلاحیتوں کو مکمل طور پر ختم یا پابندیوں کے تحت نہیں لایا گیا تو جنگ بندی کے بعد بھی ایران عالمی معیشت کو یرغمال بنا سکتا ہے۔

خلیجی تعاون کونسل نے خطے کی علاقائی سیکیورٹی کی ضمانت کا مطالبہ کرتے ہوئے فعال سفارتکاری اور بیانات کی جگہ عملی اقدامات پر زور دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں