نیو یارک (شِنہوا) دنیا کے معروف چینی نژاد امریکی فرانزک سائنسدان ڈاکٹر ہینری سی لی امریکی ریاست نیواڈا میں اپنے گھر میں 87 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ یہ بات یونیورسٹی آف نیو ہیون نے اپنی پریس ریلیز میں بتائی۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ لی نے اپنی بیماری کے دوران غیرمعمولی طاقت، وقار اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔
یونیورسٹی آف نیو ہیون کے صدر جینز فریڈریکسن نے کہا کہ ڈاکٹر لی ایک غیرمعمولی شخصیت تھے۔ ہماری یونیورسٹی، فرانزک سائنس اور قانون کے نفاذ کے لئے ان کی خدمات غیر معمولی اور بے مثال ہیں۔ان کی میراث ان نسلوں کے طلبہ اور قانون نافذ کرنے والے پیشہ ور افراد میں زندہ ہے جن پر انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران اثر ڈالا۔
کرائم میوزیم کے مطابق نومبر 1938 میں چین کے جیانگسو کے علاقے روگاؤ میں پیدا ہونے والے لی نے 46 مختلف ممالک میں 8 ہزار سے زیادہ فوجداری مقدمات پر کام کیا۔ ایک مشہور مقدمہ جس پر ڈاکٹر لی نے کام کیا وہ او جے سمپسن کیس تھا۔
لی نے 1975 میں یونیورسٹی آف نیو ہیون میں شمولیت اختیار کی اور 1998 میں ہنری سی لی انسٹی ٹیوٹ آف فرانزک سائنس قائم کی۔


