ہومپاکستانخیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، او جی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گیس کا ذخیرہ تھل بلاک میں کھودے گئے کنویں سے دریافت ہوا ہے، بلیٹنگ-1 کنویں سے یومیہ 2 کروڑ 65لاکھ سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی، کنواں کامیابی سے 4,004میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔

ترجمان کے مطابق تھل جوائنٹ وینچر میں او جی ڈی سی کیساتھ پی پی ایل، پی او ایل، ایم او ایل اور جی ایچ پی ایل بھی حصہ دار ہیں، مقامی وسائل سے پاکستان کی توانائی سلامتی میں اضافہ اور طلب و رسد میں کمی آئیگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں