ایرانی حکام نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا، ایران جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے ٹھوس اور ضمانت شدہ اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔
ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ ایران نے امریکی تجاویز کا جائزہ لیا اور انہیں غیر مناسب پایا، ایران صدر ٹرمپ کو اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کا وقت متعین کریں، ایران نے علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا۔


