ہومپاکستاندفتر خارجہ نے سفارتکاری، مذاکرات بارے خبریں غیر مصدقہ قرار دے دیں

دفتر خارجہ نے سفارتکاری، مذاکرات بارے خبریں غیر مصدقہ قرار دے دیں

دفتر خارجہ نے سفارتکاری و مذاکرات بارے میڈیا میں گردش کرنیوالی جعلی خبروں کو قیاس آرائیاں و غیر مصدقہ معلومات قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ مختلف میڈیا ادارے پاکستان سے متعلق جعلی معلومات اور افواہیں نشر کر رہے ہیں جس پر وضاحت کیلئے متعدد کالز موصول ہو رہی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سفارت کاری اور مذاکرات کا عمل رازداری اور احتیاط کا متقاضی ہوتا ہے، اس لئے حساس معاملات پر غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ کسی بھی پیشرفت یا فیصلے بارے غیر مصدقہ اطلاعات نشر کرنے سے احتیاط برتتے ہوئے صرف سرکاری اعلامیوں کا انتظار کیا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں