چین کے شمالی شہر تیانجن میں آلات اور پیداواری صنعت کی 22ویں عالمی نمائش (سی آئی ای ایکس) کا بدھ کے روز آغاز ہو گیا۔
اس چار روزہ نمائش میں اندرون و بیرون ملک سے 800 سے زائد کاروباری کمپنیوں نے شرکت کی۔ نمائش میں کمپیوٹنگ ہارڈویئر، ذہین حل اور صنعتی اطلاق میں جدید پیش رفت کو اجاگر کیا گیا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جارج ویبرینڈرفر، منسٹر قونصلر، صنعتی و ایس ایم ای پالیسیز، یورپی یونین مشن برائے چین
"یہ بات میرے لئے بہت متاثر کن تھی کہ یہاں اتنی بڑی تعداد میں چینی کارخانہ دارموجود ہیں۔ انہوں نے واقعی بڑی پیش رفت کی ہے اور توقع ہےکہ وہ مستقبل میں مزید ترقی کریں گے۔”
نمائش کے دوران دنیا بھر سے آئے ہوئے خریدار چینی نمائش کنندگان کے ساتھ کاروباری مذاکرات کرتے دیکھے گئے۔یہ اسمارٹ مینوفیکچرنگ کے چینی شعبےمیں عالمی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): وکٹر ناورو تروجِلو، ہسپانوی مہمان
"ہم یہاں چین میں نئے ممکنات تلاش کر رہے ہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ چینی سپلائرز کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت مضبوط ہیں، چاہے وہ تیز رابطہ ہو، مسابقتی قیمتیں ہوں یا مضبوطی اور کارکردگی کے اعتبار سے معقول مشینری کے ٹکڑے ہوں۔اسی لئےہم اپنے اختیارات کو وسیع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”
چینی نمائش کنندگان کا کہنا ہے کہ ان کی بڑھتی ہوئی عالمی موجودگی اور تکنیکی ترقی بیرون ملک کے صارفین کو متوجہ کرنے کی کلید ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): سُون شاؤ کون، چینی نمائش کنندہ
"رواں برس ہمارے بوتھ نے غیرملکی صارفین کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ حالیہ برسوں میں جب اندرون ملک تیار کردہ صنعتی روبوٹ برانڈز نے عالمی سطح پر اپنے دائرہ کار کو وسیع کیا ہے تو زیادہ بین الاقوامی خریدار چینی برانڈز پر غور کرنے لگے ہیں۔ ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہماری مصنوعات آزادانہ تیار کی گئی ہیں جو قیمت کے لحاظ سے بھی ہمارے لئے مضبوط فائدے کا باعث ہیں۔ اس کے علاوہ چین کے صنعتی روبوٹکس کے شعبے نے حالیہ برسوں میں اجزاء سے مکمل نظام تک مستحکم ترقی کی ہے۔ مسلسل تکنیکی ترقی اور اعلیٰ ٹیکنالوجی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔”
منتظمین کے مطابق رواں برس کی نمائش میں 32 ممالک اور خطوں سے 300 سے زائد بین الاقوامی خریدار شریک ہوئے، جبکہ متوقع خریداری کا حجم 50 کروڑ یوآن (تقریباً 7 کروڑ 27 لاکھ امریکی ڈالر) تک پہنچنے کی امید ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ڈینگ شیاؤ ہوئی، صدر، تیانجن ژین وے انٹرنیشنل ایگزیبیشن گروپ کمپنی لمیٹڈ
"چین کی ترقی کرتی ہوئی صنعتی طاقت، اعلیٰ معیار کے نمائش کنندگان اور جدید ترین مصنوعات بین الاقوامی خریداروں کو نمائش کی جانب متوجہ کر کے مزید متبادل فراہم کر رہے ہیں ۔”
تیانجن، چین سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
تیانجن میں آلات اور پیداواری صنعت کی 22ویں عالمی نمائش کا انعقاد
چار روزہ نمائش میں 800 سے زائد کاروباری کمپنیوں نے شرکت کی
نمائش میں کمپیوٹنگ ہارڈویئر اور ذہین حل کی جدید پیش رفت دکھائی گئی
جارج ویبرینڈرفر چینی کارخانہ داروں کی بڑی تعداد سے متاثر ہوئے
چینی نمائش کنندگان نے تکنیکی ترقی کو صارفین کےمتوجہ ہونے کی وجہ بتایا
چین کے صنعتی روبوٹ برانڈز کا عالمی دائرہ کار تیزی سے وسیع
چینی مصنوعات اپنی مضبوطی اور مناسب قیمت کے باعث مقبول ہیں
جدید مصنوعات اور صنعتی طاقت عالمی خریداروں کو متوجہ کر رہی ہیں


