پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے جہیز اور حق مہر سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب انکی شادی اداکار سعود سے ہوئی تو ان کے شوہر نے کسی قسم کا جہیز لینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انکا کہنا تھا کہ انکا حق مہر 51 ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا، جبکہ گھر کے تمام اخراجات اور فرنیچر کا انتظام سعود نے خود کیا، رشتہ داروں کی جانب سے ملنے والے تحائف جیسے فریج، برتن اور دیگر اشیا موجود تھیں لیکن انکے شوہر نے جہیز کے طور پر کچھ بھی قبول نہیں کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ شادی کی تقریبات، حتی کہ مہندی کا انتظام بھی سعود نے خود کیا اور ان پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالا۔
انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہر لڑکی کو ایسا شریکِ حیات نصیب ہو جو اس سے جہیز کا مطالبہ نہ کرے اور اس روایت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے۔


