ہومپاکستانپاکستان کو آبی قلت کے سنگین چیلنج کا سامنا ہے، وزیراعظم

پاکستان کو آبی قلت کے سنگین چیلنج کا سامنا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو آبی قلت کے سنگین چیلنج کا سامنا ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئر نظام میں رد و بدل نے پانی کی کمی کے خطرات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

عالمی یومِ آب کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صاف پانی تک رسائی بنیادی انسانی حق ہے اور آبی وسائل کے انتظام و فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنانا نہایت اہم ہے، حکومت قومی آبی پالیسی کے تحت متعدد اصلاحاتی اقدامات کر رہی ہے اور مستقبل کیلئے پانی کے وسائل کو محفوظ بنایا جا رہا ہے جبکہ ذخیرہ آب میں اضافے کیلئے 18چھوٹے، درمیانے اور بڑے ڈیمز پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ موثر نہری نظام کے ذریعے پانی کے ضیاع میں 33فیصد کمی اور استعمال میں 30فیصد اضافے کی کوشش کی جا رہی ہے، ارسا آبی نظام میں شفافیت کیلئے ٹیلی میٹری سسٹم نصب کر رہا ہے جس سے دریاں کے بہا کی بروقت نگرانی اور بین الصوبائی پانی کی تقسیم کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے اور کسی بھی قسم کی آبی جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں