ہومپاکستانپیپلز پارٹی رہنماء سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر...

پیپلز پارٹی رہنماء سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء سینیٹر شیری رحمن کی اکلوتی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئی ہیں جن کی نماز جنازہ بروز پیر سہ پہر ساڑھے بجے ڈی ایچ اے فیز 8کراچی میں ادا کی جائیگی، پی پی پی سیکرٹریٹ کے مطابق شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹر شیری رحمن کی صاحبزادی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر شیری رحمن سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اولاد کا غم ناقابلِ بیان ہوتا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں۔

شازیہ مری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماروی ملک کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ اور صدمے سے دوچار ہے، دکھ کی اس گھڑی میں شیری رحمن اور انکے اہلخانہ کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

شیری رحمن کی بیٹی کی وفات پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماروی ملک کی وفات ایک ناقابل برداشت صدمہ ہے، سینیٹر شیری رحمن اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں