ہومپاکستانوطن عزیز کا دفاع اولین ترجیح، ایل او سی سے فوجی جوانوں...

وطن عزیز کا دفاع اولین ترجیح، ایل او سی سے فوجی جوانوں کا قوم کے نام پیغام

عیدالفطر کے موقع پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے محاذوں پر دفاع وطن کی خاطر فرائض انجام دینے والے پاک فوج کے جوانوں نے قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کر دیا ہے۔

سخت موسمی حالات اور برف پوش پہاڑوں پر فرائض انجام دینے والے جوانوں نے ملک بھر کے عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایل او سی پر تعینات بہادر سپاہیوں کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کا دفاع ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ ہر وقت چوکس ہیں تاکہ قوم پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے وہ ہمہ وقت تیار ہیں، اگرچہ وہ اپنے اہلخانہ سے دور ہیں، مگر ملک کی سلامتی اور عوام کی خوشی ہی ان کیلئے سب سے بڑی عید ہے۔

سپاہیوں نے کہا کہ قوم کا اعتماد اور محبت انکے حوصلے کو مزید بلند کرتی ہے۔

عید کے اس خوشی کے موقع پر جہاں پورا ملک جشن میں مصروف ہے، وہیں سرحدوں پر تعینات پاک فوج کے جوان وطن کے دفاع کیلئے مستعد کھڑے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں