صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب یہ جنگ جیت لی گئی ہے تو وہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی شکایت کرتے ہیں، اس کے باوجود وہ آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہیں کرنا چاہتے، یہ کام نیٹوکے لیے نہایت آسان ہے اور اس میں خطرہ بھی بہت کم ہے، دراصل تیل مہنگا ہونے کی سب سے بڑی وجہ آبنائے ہرمز کی بندش ہے، وہ بزدل ہیں اور ہم ان کی یہ بزدلی یاد رکھیں گے۔
دوسری جانب رائٹرز کا کہنا ہے کہ امریکہ نے مزید ہزاروں فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے تین امریکی حکام نے گفتگو میں تصدیق کر دی ہے ۔


