ہومپاکستانخلاف ورزی کے الزامات بے بنیاد، آپریشن غضب للحق کی معطلی برقرار

خلاف ورزی کے الزامات بے بنیاد، آپریشن غضب للحق کی معطلی برقرار

وزارت اطلاعات نے افغان طالبان رجیم کے ترجمان کی جانب سے آپریشن غضب للحق کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی کا دعویٰ مضحکہ خیز قرار دیدیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ افغان طالبان رجیم کے دعوے جھوٹ پرمبنی ہے۔ پروپیگنڈا طالبان حکومت میں موجود بعض عناصر کررہے ہیں۔

بیان کے مطابق اس بے بنیاد پروپیگنڈہ کا مقصد دہشتگردی کی کارروائیوں کا جواز پیدا کرنا ہے، یہ پروپیگنڈا ممکنہ طور پر طالبان حکومت میں موجود بعض عناصر کررہے ہیں، یہ پروپیگنڈہ طالبان رجیم کے اندر موجود مخالفین کی طرف سے بھی شروع کیا جاسکتا ہے۔

واضح کیا کہ افغان طالبان رجیم کی کسی بھی کارروائی پر عارضی جنگ بندی ختم ہوجائے گی۔ دہشت گردی کارروائی اور سرحدپار سے حملوں کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں