ہومپاکستاناسحاق ڈار کی عرب اسلامی وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، خطے میں امن...

اسحاق ڈار کی عرب اسلامی وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان، سعودی عرب اور مصری وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں جن میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آذری ہم منصب سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنمائوں نے خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو کی، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب و مصری وزرائے خارجہ سے ملاقات میں فریقین نے خطے میں بدلتی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں