مشرق وسطی کے پاکستان کے فلائٹ آپریشن میں بہتری آنے لگی ہے، جمعرات کو 40 پروازیں منسوخ کی گئی۔
حکام کے مطابق کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظہبی اور دبئی کی 13 پروازیں منسوخ کئی گئیں، لاہور کی 8، اسلام آباد کی 7، پشاور کی 10اور ملتان ایئرپورٹ سے مشرق وسطی کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
حکام کے مطابق العین سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے 10 پروازوں کی آمد متوقع ہے، دوحہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کیلئے پروازیں بھی شیڈول کے مطابق ہیں۔


