ہومانٹرنیشنلایران نے قطر پر دوبارہ حملہ کیا تو اسے بڑے پیمانے...

ایران نے قطر پر دوبارہ حملہ کیا تو اسے بڑے پیمانے پر حملے کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران قطر پر دوبارہ حملہ کرتا ہے تو امریکی فوج ایران میں واقع جنوبی پارس گیس فیلڈ کو مکمل طور پر تباہ کر دے گی۔

ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے قطر کی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، اس سے پہلے اسرائیل نے بدھ کے روز ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ پر حملہ کیا جو خلیج فارس میں قطرکے ساتھ مشترکہ ہے۔

ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو اس مخصوص حملے کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا اور قطر کسی بھی طرح اس میں ملوث نہیں تھا نہ ہی اسے اس حملے کا کوئی اندازہ تھا کہ یہ ہونے والا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس انتہائی اہم اور قیمتی جنوبی پارس فیلڈ سے متعلق مزید کوئی حملہ اسرائیل کی جانب سے نہیں کیا جائے گا جب تک کہ ایران غیر دانشمندانہ طور پر قطر پر دوبارہ حملہ کرنے کا فیصلہ نہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران قطر پر دوبارہ حملہ کرتا ہے تو امریکہ اسرائیل کی مدد یا رضامندی کے ساتھ یا اس کے بغیر جنوبی فارس گیس فیلڈ کو اس شدت اور طاقت سے مکمل طور پر تباہ کر دے گا جو ایران نے پہلے کبھی نہیں دیکھی یا محسوس کی ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں