ہومانٹرنیشنلجرمن چانسلر کاایران کے خلاف جنگ کے جلد خاتمے کا مطالبہ

جرمن چانسلر کاایران کے خلاف جنگ کے جلد خاتمے کا مطالبہ

برلن (شِنہوا) جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے جلد خاتمے کے لئے سفارتی ذرائع اختیار کرنے پر زور دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ یہ جاری تنازع امریکہ سمیت تمام فریقین کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں بونڈسٹاگ سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا کہ اس جنگ کے حوالے سے جرمنی کے پاس اب بھی کئی سوالات کے جوابات نہیں ہیں اور یہ بھی واضح نہیں کہ یہ فوجی کارروائی کس طرح کامیاب ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملوں سے قبل امریکہ نے جرمنی سے مشاورت نہیں کی۔ ان کے مطابق اگر جرمنی سے مشورہ کیا جاتا تو وہ اس کارروائی کے خلاف مشورہ دیتا۔

جرمن چانسلر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ جب تک جنگ جاری ہے، جرمنی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے کے لئے فوجی اقدامات میں حصہ نہیں لے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورپ کے مفاد میں ہے کہ اس جنگ کا جلد از جلد خاتمہ ہو۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں