رینجرز نے کورنگی میں کارروائی کے دوران 900 سے زائد وارداتوں میں ملوث ٹوپی گینگ کے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد ظفر، ساجن ولد سانگی خان، محمد وقار، دانیال، شاہ زیب، شاہد اور محمد اسماعیل شامل ہیں جو ڈکیتی، سٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل چوری اور جیب تراشی میں ملوث ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سے بغیر لائسنس پستول، گولیاں، 2 کھلونا پستول، 8 موبائل فون اور رقم برآمد کی ہے، ملزمان 2018 سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور دیگر متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سندھ بھر میں 900سے زائد وارداتوں میں ملوث اور ایک منظم گینگ کا حصہ ہیں۔


