واشنگٹن (شِنہوا) امریکی سنٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کے ساحل پر ایرانی میزائل ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔
کمانڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ چند گھنٹے قبل امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کے ساحل پر ایرانی میزائل ٹھکانوں پر 5 ہزار پاؤنڈ کے متعدد ہتھیار کامیابی سے استعمال کئے۔
سنٹرل کمانڈ نے مزید کہا کہ ان ٹھکانوں میں موجود ایرانی اینٹی شپ کروز میزائلوں نے آبنائے میں بین الاقوامی جہاز رانی کے لئے خطرہ پیدا کیا تھا۔
حال ہی میں جے پی مورگن کی رپورٹ میں تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند ہو جائے تو مشرق وسطیٰ کے تیل پیدا کرنے والے ممالک صرف "زیادہ سے زیادہ 25 دن” کے لئے پیداوار برقرار رکھ سکتے ہیں۔


