ہومتازہ ترینچین کی عالمی حکمرانی کی پہل غیر یقینی عالمی صورتحال میں استحکام...

چین کی عالمی حکمرانی کی پہل غیر یقینی عالمی صورتحال میں استحکام کا باعث بن رہی ہے، مبصرین کی رائے

چین کی جانب سے پیش کی گئی عالمی حکمرانی کی پہل (جی جی آئی) تیزی سے بدلتی اور غیر یقینی عالمی صورتحال میں استحکام پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔ بین الاقوامی مبصرین نے یہ بات جمعہ کے روز 13ویں گلوبل باکو فورم کے موقع پر منعقدہ ایک سیمینار کے دوران کہی۔

"چین اور عالمی حکمرانی کی پہل” کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چین کی حکومت کے یورپی امور کے سابق خصوصی نمائندے وو ہونگ بو نے کہا کہ یہ اقدام ریاستوں کی مساوی خودمختاری کے احترام، بین الاقوامی قانون کی پاسداری، کثیرالجہتی نظام کے فروغ، انسان پر مرکوز نقطہ نظر اور عملی اقدامات پر مبنی سوچ کی حمایت کرتا ہے۔

وو ہونگ بو نے نشاندہی کی کہ ایسے وقت میں جب یکطرفہ اقدامات اور تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے، جغرافیائی سیاسی تنازعات برقرار ہیں اور عالمی نظم و نسق میں خلا بڑھتا جا رہا ہے، عالمی حکمرانی کی پہل نہ صرف اقوام متحدہ کے مقاصد اور اصولوں کے ساتھ چین کے مضبوط عزم کی عکاس اور عالمی توقعات کا ایک مثبت جواب بھی ہے۔

آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائیل جباروف نے ’’عالمی حکمرانی کی پہل‘‘کے لئے اپنے ملک کی طرف سے حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی نظام ایک بڑی تبدیلی کے چیلنج سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے عالمی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئےایک حل پیش کیا ہے۔

سلووینیا کے سابق صدر بوروٹ پاہور نے کہا کہ چین کسی بھی قسم کے تنازع میں خود کو شامل نہیں کرتا اور اعلیٰ درجے کے استحکام اور پیش بینی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ یہی وہ خوبی ہے جس نے اس ملک کو بین الاقوامی استحکام کا ایک اہم ستون بنا دیا ہے۔

ازبکستان کے صدر کے ماتحت انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اینڈ ریجنل اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ایلدر اریپوف نے کہا کہ ’’عالمی حکمرانی کی پہل‘‘ وسیع تر اتفاقِ رائے قائم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین محدود قومی مفادات کے بجائے زیادہ تر مشترکہ اصولوں کو ترجیح دیتا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف سینٹ گیلن کے چائنہ کمپٹینس سینٹر کے سابق ڈائریکٹر یوزف مونڈل نے کہا کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو حکمرانی کے لئے ایک پلیٹ فارم پر مبنی اور نتائج مرکوز طریقہ کار فراہم کرتا ہے جو لچکدار طریقوں کے ذریعے تمام فریقوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ چین کے اقدامات خاص طور پر عالمی جنوب میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔

"تبدیلی کے دور میں تقسیم کو ختم کرنا” کے موضوع پر نظامی گنجوی انٹرنیشنل سینٹر کے زیر اہتمام 12 سے 14 مارچ تک 13ویں گلوبل باکو فورم کا انعقاد کیا گیا۔

باکو سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کی ’’عالمی حکمرانی کی پہل‘‘ پر باکو میں عالمی سیمینار کا انعقاد

ماہرین کے مطابق یہ اقدام غیر یقینی عالمی صورتحال میں استحکام پیدا کرتا ہے

سیمینار 13ویں گلوبل باکو فورم کے موقع پر منعقد کیا گیا

وو ہونگ بو نے مساوی خودمختاری اور عالمی قانون کی اہمیت پر زور دیا

مبصرین کے مطابق عالمی نظم و نسق کو درپیش چیلنجز بڑھ رہے ہیں

آذربائیجان نے چین کے گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی حمایت کا اظہار کیا

سابق سلووینی صدر نے چین کو عالمی استحکام کا اہم ستون قرار دیا

ماہرین کے مطابق یہ اقدام وسیع عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے میں مددگار ہے

چین کے اقدامات عالمی جنوب میں مقبول ہو رہے ہیں

گلوبل باکو فورم کا موضوع تھا “تبدیلی کے دور میں تقسیم کو ختم کرنا”

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں