ہومتازہ ترینچین اور امریکہ ٹرمپ کے دورے کی تاریخ کے حوالے سے رابطے...

چین اور امریکہ ٹرمپ کے دورے کی تاریخ کے حوالے سے رابطے میں ہیں، چینی ترجمان

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کی تاریخ کے حوالے سے باہمی رابطے میں ہیں، تاہم فی الحال اس بارے میں مزید کوئی معلومات دستیاب نہیں۔

ترجمان لین جیان نے روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران ایک متعلقہ سوال کے جواب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ نے بیان دیا ہے کہ اگر چین آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کے لئے مدد فراہم نہیں کرتا تو ان کا دورہ چین موخر کیا جا سکتا ہے۔

لین جیان نے کہا کہ ہم نے نوٹ کیا ہے کہ امریکہ نے عوامی طور پر ان گمراہ کن میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے اور انہیں مکمل طور پر غلط قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فریق نے واضح کیا ہے کہ اس دورے کا آبنائے ہرمز کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں