ہومانٹرنیشنل39فیصد امریکی اسرائیل بارے منفی رائے رکھتے ہیں، سروے

39فیصد امریکی اسرائیل بارے منفی رائے رکھتے ہیں، سروے

امریکا میں ایران جنگ کے دوران اسرائیل کی حمایت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے جنگ کے دوران ایک نئے سروے کا انعقاد کیا جس میں بتایا گیا کہ 39 فیصد امریکی اسرائیل کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں جبکہ اسرائیل سے متعلق 32 فیصد لوگوں کی رائے مثبت ہے، سروے کے مطابق تین سال پہلے صورتحال مختلف تھی جب 47 فیصد امریکی اسرائیل کے بارے میں مثبت جبکہ 34 فیصد منفی رائے رکھتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے بارے میں مثبت رائے میں کمی کی بڑی وجہ ڈیموکریٹس اور آزاد خیال ووٹرز میں اسرائیل مخالف بڑھتی ہوئی تنقید ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں ڈیموکریٹس میں اسرائیل کے بارے میں مثبت اور منفی رائے تقریباً برابر تھی تاہم اب صرف 13 فیصد ڈیموکریٹس کی اسرائیل سے متعلق رائے مثبت جبکہ 57 فیصد کی رائے منفی ہے، اسی طرح آزاد ووٹرز میں بھی بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی جہاں مثبت رائے 40فیصد سے کم ہو کر 21فیصد رہ گئی ہے جبکہ منفی رائے 22فیصد سے بڑھ کر 48فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

سروے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ امریکی اب اسرائیل اور فلسطینیوں کے معاملے پر تقریبا ًمنقسم ہیں۔

40فیصد امریکی اسرائیل کیساتھ ہمدردی رکھتے ہیں جبکہ 39 فیصد فلسطینیوں کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 2013میں 45فیصد امریکی اسرائیل جبکہ صرف 13فیصد فلسطینیوں کیساتھ ہمدردی رکھتے تھے۔

سروے میں نسل کے اعتبار سے بھی واضح فرق سامنے آیا ہے اور نوجوان امریکیوں میں اسرائیل کے بارے میں مثبت رائے میں زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں