ہومانٹرٹینمنٹمحب مرزا کا دیسی مردوں کی برگر خواتین سے شادی پر دلچسپ...

محب مرزا کا دیسی مردوں کی برگر خواتین سے شادی پر دلچسپ تبصرہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا نے دیسی مردوں کی برگر خواتین سے شادی پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

ایک نجی کے مشہور پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ہم دونوں نے اتنے دیسی ہونے کے باوجود برگر خواتین سے شادی کیسے کر لی تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی اس بارے میں بہت سوچا اور میرے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ متضاد مزاج کے لوگ ایک دوسرے کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ برگر خواتین دیسی مردوں کو پسند کرتی ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ ہم ان کے سامنے بہت زیادہ عجیب و غریب حرکتیں نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم چیزوں کو اچھی طرح متوازن رکھتے ہیں اور مہذب انداز میں گفتگو کرتے ہیں، تو یہ رشتہ اچھا چلتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں