ہومانٹرٹینمنٹآسکر ایوارڈز تقریب، فلم ''ون بیٹل آفٹر این ادر'' نے چھ ایوارڈ...

آسکر ایوارڈز تقریب، فلم ”ون بیٹل آفٹر این ادر” نے چھ ایوارڈ سمیٹے

آسکر ایوارڈز کی تقریب میں ون بیٹل آفٹر این ادر چھا گئی جس نے بہترین فلم کے مجسمے سمیت چھ ایوارڈ اپنے نام کئے اور حالیہ برسوں کے سب سے کڑے مقابلے والے ایوارڈ سیزن کے سنسنی خیز فائنل میں سنرز کو بھی مات دیدی۔

ہدایتکار پال ٹامس اینڈرسن نے ذاتی طور پر تین آسکرز جیتے جو انکے کیریئر کے پہلے آسکرز ہیں، یہ ایوارڈز ان کی سیاسی اور سنسنی خیز فلم ون بیٹل کیلئے دئیے گئے جو امیگریشن کے چھاپوں اور سفید فام برتری کے سلگتے ہوئے مسائل پر بات کرتی ہے۔

بہترین اڈاپٹڈ سکرین پلے کا انعام حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ میں نے یہ فلم اپنے بچوں کیلئے لکھی ہے تاکہ اس دنیا میں جو ہاس کیپنگ کا گند ہم نے چھوڑا ہے اور جو ہم انہیں سونپ رہے ہیں اس کیلئے معافی مانگ سکوں لیکن اس حوصلہ افزائی کیساتھ کہ وہ ایسی نسل ہونگے جو امید ہے کہ ہمارے لئے کچھ عقل اور شائستگی لائیگی۔

ون بیٹل ایک چرس کے عادی سابق انقلابی کی کہانی بیان کرتی ہے جس کا کردار لیونارڈو ڈی کیپریو نے ادا کیا ہے جو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جیتنے والے شان پین کے ادا کردہ خوفناک کرنل لاک جا کیخلاف کشمکش میں پاس ورڈ یاد رکھنے کی جدوجہد کرتا ہے۔

فلم نے بہترین ایڈیٹنگ اور کاسٹنگ کا ایوارڈ بھی جیتا، ٹامس اینڈرسن عصری امریکی سنیما کے عظیم ترین ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں لیکن دیئر ول بی بلڈ اور بوگی نائٹس سمیت مشہور فلموں کیلئے 11گزشتہ نامزدگیوں کے باوجود اتوار تک انہوں نے کبھی آسکر نہیں جیتا تھا۔

رائن کوگلر کی سنرز ویمپائر پر مبنی کہانی ہے اور امریکہ کی مشکل نسلی تاریخ پر غور و فکر کی دعوت دیتی ہے، اس شام ریکارڈ 16 نامزدگیوں کیساتھ آئی تھی، اس نے چار ایوارڈز جیتے جن میں کوگلر کیلئے بہترین اوریجنل سکرین پلے اور مائیکل بی جارڈن کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ شامل ہے جو گینگسٹر جڑواں بھائیوں سموک اور سٹیک کا کردار ادا کرتے ہیں جو الگ تھلگ جنوب میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

جارڈن نے بیک سٹیج نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے دونوں کرداروں کے پس منظر کو نکھارنے کے لیے تفصیلی جرنلز بنائے تھے تاکہ ان دونوں کے درمیان موجود باریکیوں کو واضح طور پر بیان کیا جا سکے۔

دوسرے انعامات میں لڈوگ گورانسن کیلئے بہترین سکور اور آٹم ڈورلڈ آرکاپا کیلئے بہترین سینما ٹوگرافی شامل تھے، یہ پہلا موقع ہے جب کسی خاتون نے اس کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کوگلر نے اپنے تحریری ایوارڈ کو ایک ناقابل یقین اعزاز قرار دیا اور صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنی کامیابی کا سہرا ایک تخلیقی تحریر کے پروفیسر کو دیتے ہیں۔

ون بیٹل اور سنرز دونوں کو وارنر برادرز سٹوڈیو نے پروڈیوس کیا تھاجو پیرامائونٹ اور نیٹ فلکس کے درمیان ایک شدید بولی کی جنگ کا موضوع تھا اس سٹوڈیو نے 24میں سے 12 ایوارڈز اپنے نام کئے ہیں، شاید اس شام کے سب سے کم حیران کن ایوارڈ میں جیسی بکلی نے ہیمنیٹ میں ولیم شیکسپیئر کی دل شکستہ بیوی ایگنس کے کردار کیلئیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا ہے جو اپنے بیٹے کی موت کے غم سے گزر رہی ہے۔

بکلی نے بیک سٹیج صحافیوں کو بتایا کہ اپنے آبائی ملک آئرلینڈ میں مدرز ڈے کے موقعے پر یہ ایوارڈ جیتنا انہیں زبردست لگا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ ایگنس جیسی ناقابل یقین ماں کے ذریعے زچگی کو دریافت کرنا کتنا بڑا تحفہ ہے۔

ایمی میڈیگن نے ہارر فلم ویپنز میں ایک پاگل چڑیل کا کردار ادا کرنے پر بہترین معاون اداکارہ کا آسکر جیتا، ناروے کے خاندانی ڈرامے پر مبنی فلم سینٹیمینٹل ویلیو کو بہترین بین الاقوامی فیچر قرار دیا گیا، کے پاپ ڈیمن ہنٹرز نے بہترین اینیمیٹڈ فیچر اور گولڈن کیلئے بہترین اوریجنل گانے کا ایوارڈ جیتا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں