پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز حیدرآباد کنگزمین نے آسٹریلوی کھلاڑی کو کپتان بنا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں شامل ہونیوالی ٹیم حیدرآباد کنگزمین نے مارنس لبوشین کو ٹیم کی قیادت سونپ دی ہے۔
حیدرآباد کنگزمین نے ایکس پر جاری ایک اینیمیٹد ویڈیو کے ذریعے لبوشین کو کپتان بنائے جانے کا اعلان کیا، شائقین کرکٹ غیر ملکی کپتان بنائے جانے پر حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مارنس لبوشین پی ایس ایل 11 میں کپتان بننے والے تیسرے آسٹریلین کھلاڑی ہیں، کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر اور ملتان سلطانز کی قیادت سٹیو اسمتھ کرینگے۔


