ہومانٹرنیشنلہمارا بحری بیڑہ مشرقی بحیرہ روم میں رہے گا، فرانس، آبنائے ہرمز...

ہمارا بحری بیڑہ مشرقی بحیرہ روم میں رہے گا، فرانس، آبنائے ہرمز بھیجنے کی تردید

فرانس نے آبنائے ہرمز کو کھلوانے یا جنگ میں مدد کرنے کیلئے بحری بیڑہ بھیجنے کے خبروں کی تردید کر دی ہے، اس حوالے سے فرانس کا کہنا تھا کہ ہمارا بحری بیڑہ مشرقی بحیرہ روم میں رہے گا۔

دوسری جانب سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ایران جنگ سے براہ راست منسلک امریکی فوجی پروازوں کو ملک کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے دنیا بھر سے مدد مانگ لی ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے متاثر کئی ملک اسے کھلا رکھنے کیلئے امریکا کیساتھ ملکر اپنے جنگی بحری جہاز بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ملک اپنے جنگی جہاز آبنائے ہرمز بھیجیں گے، آبنائے ہرمز سے تیل لینے والے ممالک اس راستے کی سکیورٹی خود یقینی بنائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں