28فروری سے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے شروع ہونیوالے حملوں میں اب تک شہید ایرانیوں کی تعداد 1 ہزار 444 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب لبنان پر بھی اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 826 ہوگئی ہے جبکہ حملوں میں 2 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کیخلاف جنگ کے دوران اب تک ایرانی میزائل حملوں میں 11 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب مشرق وسطی میں جاری جنگ کے دوران عراق میں مارے گئے افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔


