سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے سرکاری طیارے سے متعلق منگھڑت کہانیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے حکومت پنجاب نے اب فیصلہ کیا ہے کہ مہم کیخلاف عدالتوں سے رجوع کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ مہم میں شامل ہر فرد اور پلیٹ فارم کیخلاف ہتک عزت قانون 2024 کے تحت کارروائی ہوگی۔
سینئر وزیر پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا دلوانے کیلئے قانونی کارروائی کریگی۔


