ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے مزید امریکی و اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق صہیونی ریاست کے اہم رہنمائوں کے مقامات اور خطے میں امریکی فوج کے 3 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ خودکش ڈرون نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا ہے جبکہ امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے کے کمپائونڈ میں ہیلی پیڈ پر میزائل سے حملہ کیا گیا جس کے بعد سفارت خانے کے کمپائونڈ سے دھواں بھی اٹھتا دیکھا گیا، علاوہ ازیں قطر کے العدید ایئر بیس پر بھی متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔


