ہومپاکستانآپریشن غضب للحق، پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ آئل سٹوریج سائٹس...

آپریشن غضب للحق، پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ آئل سٹوریج سائٹس تباہ کردیں

آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس تباہ کردیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت 12 اور 13 مارچ کی شب قندھار ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹس کو موثر حملوں کے ذریعے تباہ کیا، اس حوالے سے دستیاب ویڈیو میں حملوں سے قبل اور بعد کے مناظر واضح طور پر دکھائے گئے ہیں جن سے کارروائی کی شدت اور موثر نتائج سامنے آرہے ہیں۔

حکام کے مطابق آئل سٹوریج سائٹس افغان طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اپنی مذموم کارروائیوں کیلئے استعمال کر رہی تھیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک فوج موثر اور طاقتور کارروائیوں کے ذریعے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد ٹھکانوں و فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔

افواج پاکستان نے اہداف کے حصول تک آپریشن غضب للحق جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں