مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ان سے گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہال ہاشمی کو گورنر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔
حلف برداری تقریب میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار، صوبائی وزیر سعید غنی، سینیٹر وقار مہدی، مسلم لیگ ن کے رہنمائوں، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، ترجمان برائے وفاق راجہ انصاری، علی اکبر گجر، سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔


