ہومانٹرٹینمنٹثناء جاوید نے مجھے دھوکہ دیا تھا، عمیر جیسوال کی تصدیق

ثناء جاوید نے مجھے دھوکہ دیا تھا، عمیر جیسوال کی تصدیق

باصلاحیت پاکستانی گلوکار، موسیقار اور اداکار عمیر جیسوال نے تصدیق کی ہے کہ انکی سابقہ اہلیہ ثنا جاوید نے انہیں دھوکہ دیا تھا۔

2020 میں کورونا لاک ڈائون کے دوران عمیر جیسوال اور اداکارہ ثنا جاوید نے ایک سادہ تقریب میں شادی کی تھی جس کے بعد یہ جوڑا کئی تقریبات میں ایک ساتھ نظر آیا تاہم دونوں کے درمیان ایک سال تک خاموشی کے بعد جنوری 2024میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا جس نے مداحوں کو حیران کر دیا کیونکہ بظاہر وہ اسوقت بھی اپنے اپنے شریک حیات کیساتھ شادی شدہ تھے، اس اعلان کے بعد شعیب ملک اور ثنا جاوید دونوں پر بیوفائی کے الزامات لگائے گئے جن کی حال ہی میں عمیر جیسوال نے خود سوشل میڈیا پر بالواسطہ تصدیق کر دی۔

عمیر جسوال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر بیوفائی کرنیوالے ساتھیوں کے بارے میں ایک معنی خیز اقتباس شیئر کیا جس میں لکھا کہ معذرت، اگر آپ اپنے پارٹنر کیساتھ دھوکا کرتے ہیں تو آپ ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتے اور 2026میں ہمیں اسی رویہ کو معمول بنانا چاہئے۔

مداح بھی انکی پوسٹ سے اتفاق کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ایسا ہی ہونا چاہئے، صارفین کے مطابق بیوفائی کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہئے کیونکہ یہ ناقابل قبول عمل ہے اور لوگوں کو درست موقف اختیار کرتے ہوئے ایسے افراد سے دوری اختیار کرنی چاہئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں