ہومتازہ ترینچین کے نائب وزیراعظم حہ لی فینگ کی قیادت میں وفد امریکہ...

چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فینگ کی قیادت میں وفد امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لئے فرانس جائے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فینگ کی قیادت میں ایک وفد 14 سے 17 مارچ تک فرانس جائے گا جہاں امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کئے جائیں گے۔

چینی وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان بوسان میں ہونے والی ملاقات اور اس سے پہلے ٹیلی فون پر بات چیت میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی رہنمائی میں فریقین باہمی دلچسپی کے اقتصادی اور تجارتی امور پر مشاورت کریں گے۔

ترجمان نے یہ بیان میڈیا کی جانب سے چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے چھٹے دور کے بارے میں مزید معلومات طلب کئے جانے کے جواب میں دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں