بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کن نے کہا ہے کہ چین نے ایران کے ایک ایلیمنٹری سکول پر ہونے والے ایک حملے میں طلبہ کی ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے خاندانوں سے مخلصانہ ہمدردی اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کی ہلال احمر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کو انسانی ہمدردی کے تحت 2 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرے گی۔


