ہومانٹرنیشنلجنگ ختم کرنی ہے تو جائز حقوق تسلیم، نقصانات کا معاوضہ ادا...

جنگ ختم کرنی ہے تو جائز حقوق تسلیم، نقصانات کا معاوضہ ادا کرو، ایران

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جنگ ختم کرنی ہے تو ایران کے جائز حقوق تسلیم کرو اور نقصانات کا معاوضہ ادا کرو، ایرانی صدر نے کہا کہ انہوں نے روس اور پاکستان کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے خطے میں امن کیلئے ایران کے عزم کا دوبارہ اعادہ کیا ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ جنگ جسے صیہونی حکومت اور امریکا نے بھڑکایا ہے، کو ختم کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کیا جائے، اسے ہونیوالے نقصانات کا معاوضہ ادا کیا جائے اور مستقبل میں کسی بھی جارحیت کیخلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں دی جائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں