ایرانی پاسداران انقلاب نے وعدہ صادق آپریشن فور کی ویڈیو جاری کر دی ہے، پاسداران انقلاب کی جانب سے تازہ کارروائی کو یاامیر المومنین کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت اسرائیل اور خطے میں امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائیوں کا سلسلہ حملہ آور قوتوں کے پچھتاوے تک جاری رہے گا، دشمن کو اپنے کئے پر پچھتاوا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


