پاکپتن میں تھانہ ہوتہ روڈ پر تیز رفتار دو ٹرک رکشے سے ٹکرانے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور جاں بحق خاتون کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ہلاک خاتون کی شناخت 36 سالہ شاہدہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، حکام کے مطابق خاتون کی نعش کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کردی گئی ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ ٹرکوں کے ڈرائیور ز کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


