ہومپاکستانمشرق وسطی کشیدگی، 55 پروازیں منسوخ، مسافر مشکلات کا شکار

مشرق وسطی کشیدگی، 55 پروازیں منسوخ، مسافر مشکلات کا شکار

مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستان سے جمعرات کو بھی 55 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

حکام کے مطابق کراچی سے دوحہ، بحرین، دبئی، ابوظہبی اور نجف کی 14 پروازیں، لاہور سے دوحہ، ابوظہبی، دبئی، جدہ، بحرین اور شارجہ کی 14 پروازیں منسوخی کا شکار ہیں، اسی طرح اسلام آباد سے دوحہ، دبئی، ابوظہبی، دمام، بحرین، ریاض، جدہ اور شارجہ کی 25پروازیں منسوخ کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پروازوں کی مسلسل منسوخی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں