ہومپاکستانبجلی قیمت میں کمی کا اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں میں ہوگا،...

بجلی قیمت میں کمی کا اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں میں ہوگا، اویس لغاری

وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے نیا ضابطہ کار جاری کردیا ہے جس کے تحت خراب کارکردگی پر ڈسکوز افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق ہر ماہ خراب اور بہترین کارکردگی والے سب ڈویژنز کی نشاندہی ہوگی، 118 سمارٹ کال سینٹر کو صارفین کیلئے ون ونڈو سروس قرار دیا گیا ہے، 5ماہ میں 118پر 20لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں، 96 فیصد سے زائد کالز کامیابی سے ہینڈل کی گئیں، بجلی صارفین کی 24لاکھ سے زائد شکایات درج ہوئیں، 99.49فیصد شکایات کا ازالہ کر دیا گیا، لیسکو میں سب سے زیادہ 10لاکھ سے زائد شکایات درج ہوئیں، میپکو میں 6 لاکھ سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا، فیسکو اور گیپکو کی کارکردگی بھی 99 فیصد سے زائد رہی۔

وفاقی وزیر نے پیسکو، حیزکو، سیپکو، حیسکو اور کیسکو کے کم شکایات کے اندراج پر نوٹس لیا ہے اور پانچوں کمپنیوں کو 118 سروس صارفین میں متعارف کرانے کی ہدایت کی۔

اویس لغاری نے کہا کہ تمام ڈسکوز کے کسٹمر سروس ڈائریکٹرز ذمہ دار ٹھہرائے جائینگے، لائن سٹاف اور افسران شکایات فوری حل کرنے کے احکامات جاری کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں