بیجنگ (شِنہوا) شجرکاری کی کوششوں کی بدولت چین میں جنگلات اور سبزہ زاروں کا رقبہ 56 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔
چین نے جمعرات کو اپنا 48واں قومی یوم شجرکاری بھی منایا۔
نیشنل گریننگ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 2025 میں چین میں شجرکاری کا رقبہ 35 لاکھ 60 ہزار ہیکٹر سے تجاوز کر گیا جبکہ گزشتہ سال ملک نے تقریباً 49 لاکھ30 ہزار ہیکٹر بنجر چراگاہوں کو بھی بحال کیا۔
چین میں جنگلات کا رقبہ 25.09 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ جنگلاتی لکڑی کا مجموعی ذخیرہ تقریباً 20.99 ارب کیوبک میٹر ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال چین کی جنگلاتی اور چراگاہوں کی صنعت کی پیداواری مالیت تقریباً 110 کھرب یوآن (تقریباً 16 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق فطری سیاحت بدستور مقبول رہی اور 2025 میں اس شعبے میں 3 ارب سے زائد دورے ریکارڈ کئے گئے۔


